سعودی عرب میں سپریم کورٹ نے اعلان کیا ہے کہ منگل تیرہ اپریل کو رمضان کا پہلا روزہ ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ایوان شاہی نے بیان میں کہا کہ منگل 13 اپریل 2021 کو یکم رمضان ہے۔
اس سے قبل مملکت کے مختلف علاقوں میں قائم متعدد رویت ہلال کمیٹیوں نے اطلاع دی تھی کہ سعودی عرب میں پیر کو رمضان کا چاند نظر آگیا ہے، منگل کو رمضان کا پہلا روزہ ہوگا۔
علاوہ ازیں ملائشیا نے پیر کو بیان میں کہا ہے کہ منگل 13 اپریل کو رمضان کا پہلا روزہ ہوگا جبکہ برونائی نے کہا ہےکہ رمضان کا پہلا روزہ بدھ 14 اپریل کو ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق فلکیات کے عالمی مرکز کا کہنا ہے کہ منگل کو رمضان کا پہلا روزہ ترکی، عراق، یمن لبنان، تیونس اور مصر میں بھی ہوگا۔