Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سپریم کورٹ کی طرف سے اتوار کی شام رمضان کا چاند دیکھنے کی اپیل

بیان میں کہا گیا ہے کہ جو بھی رمضان کا چاند دیکھے اپنی گواہی ریکارڈ کرائے (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے اتوار کی شام رمضان کا چاند دیکھنے کی اپیل کردی ہے۔ عدالت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’جو بھی رمضان کا چاند دیکھے اپنی گواہی ریکارڈ کروا سکتا ہے۔’
ویب نیوز ’عاجل‘ کے مطابق جمعے کو عدالت عظمیٰ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ام القریٰ کیلنڈر کے مطابق شعبان کا چاند 29 رجب کو دکھائی نہیں دیا تھا، جس کی وجہ مملکت میں موسم کا غبار آلود ہونا بتائی گئی تھی، اس کے بعد ام القریٰ کے کیلنڈر کے مطابق تاریخ کا تعین کیا گیا۔‘
عدالت نے اس حوالے سے مزید کہا کہ ’اتوار کو مملکت کے تمام علاقوں میں رمضان کا چاند دیکھنے کی اپیل کی جاتی  ہے۔‘
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’اگرکسی کو رمضان کا چاند دکھائی دے تو وہ اپنی گواہی کو ریکارڈ کرائے۔ اتوار کو چاند دکھائی نہ دینے کی صورت میں پیر جو کہ ام القریٰ کیلنڈر کے مطابق 30 شعبان، جبکہ عدالتی فیصلے کے مطابق 29 شعبان ہے، کی شام کو چاند دیکھا جائے۔

شیئر: