Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا

پیر بارہ اپریل کو شعبان کی 30 تاریخ ہوگی۔(فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں اتوار 11اپریل کو رمضان کا چاند کہیں نظر نہیں آیا۔ پیر بارہ اپریل کو شعبان کی 30 تاریخ ہوگی۔
سعودی سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ’ 29 شعبان اتوار 11 اپریل 2021 کو سعودی عرب میں چاند نظر آنے کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے‘۔  
ایس پی اے کے مطابق سپریم کورٹ نے بیان میں کہا کہ’ رویت ہلال سے متعلق پیر کی شام کو خصو صی اجلاس ہوگا اور رویت ہلال سے متعلق فیصلہ جاری کیا جائے گا‘۔ 
اس سے قبل مملکت کے متعدد علاقوں میں قائم رویت ہلال کی کمیٹیوں نے اعلان کیا تھا کہ اتوار کو سورج غروب ہونے پر چاند نظر نہیں آیا۔ پیر کو شعبان کی 30 تاریخ ہوگی اور پہلا روزہ منگل کو ہوگا۔ 
یاد رہے کہ سعودی  سپریم کورٹ نے مقامی اورغیرملکیوں سے اپیل کی تھی کہ اتوار گیارہ اپریل کو 29 شعبان کو رمضان کا چاند دیکھنے کی کوشش کی جائے۔ چاند نظر آنے پر اپنی شہادت قریب ترین عدالت یا سرکاری ادارے میں قلمبند کرائیں۔ 
قبل ازیں ماہرین فلکیات نے اس یقین کا اظہار کیا تھا کہ اتوار 11 اپریل کو سعودی عرب سمیت دنیا کے کسی بھی ملک میں چاند نظر نہیں آئے گا۔

 

شیئر: