سعودی ڈاکٹر خاتون دلال المطرفی کورونا وائرس کے متاثرین کا علاج کرتے ہوئے وائرس کا شکار ہو کر چل بسیں۔ انتہائی نگہداشت کے شعبے میں معالج کے فرائض انجام دے رہی تھیں۔
اخبار 24 کے مطابق سعودی ہیلتھ بورڈ نے دلال المطرفی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ المطرفی فرض ادا کرتے ہوئے جان کی بازی ہار گئیں۔
سعودی سپیشلسٹ ہیلتھ بورڈ نے کہا کہ ڈاکٹر المطرفی انتہائی نازک کیسز کے علاج کی ماہر تھیں۔ اس حوالے سے سپیشلسٹ کورس کیا ہوا تھا۔ وہ مریضوں کی جان بچانے کی خاطر انتھک جدوجہد کررہی تھیں۔ اپنے فرض کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کردیا۔