سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ ’ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 842 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 706 افراد وائرس سے صحت یاب بھی ہوئے۔‘
وزرات صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 11 مریض چل بسے، جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد چھ ہزار 765 ہو گئی ہے۔‘
وزارت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 8 ہزار 485 ہو گئی ہے، جن میں سے 950 مریضوں کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘
وزارت صحت کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ’سب سے زیادہ مریض ریاض ریجن میں سامنے آئے، جن کی تعداد 365 ہے جبکہ مکہ ریجن میں 150 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔‘
شرقیہ ریجن میں 147 ، عسیر ریجن میں 34، حائل ریجن میں 32، مدینہ ریجن میں 27، تبوک ریجن میں 2۳، جازان ریجن میں ۲۰، القصیم ریجن میں 18، الجوف ریجن میں نو، الباحہ ریجن مایں سات، الحدود الشمالیہ ریجن میں پانچ جبکہ نجران ریجن میں پانچ مریض سامنے آئے ہیں۔
اب تک تین لاکھ 99 ہزار 277 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے تین لاکھ 84 ہزار 27 افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’کورونا سے بچاؤ کے لیے مقررہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے، جن میں سماجی فاصلے کا اصول انتہائی اہم ہے۔‘