Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام آنے والوں کی رہنمائی کے لیے نقشے

محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ زائرین کا پہلا سٹیشن کدی پارکنگ لاٹس ہے (فوٹو: اخبار 24)
سعودی محکمہ ٹریفک نے مسجد الحرام آنے والے عمرہ زائرین اور نمازیوں کی  آسانی کے لیے رہنما نقشے جاری کیے ہیں۔
محکمہ ٹریفک نے رمضان کے دوران نماز یا عمرے کی خاطر مکہ آنے والوں کے لیے مسجد الحرام تک رسائی میں معاون نقشے جاری کردیے۔
اخبار 24 کے مطابق محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ ’زائرین کا پہلا سٹیشن کدی پارکنگ لاٹس ہے۔ یہاں زائرین گاڑیاں پارک کریں گے اور یہاں سے انہیں کنگ عبدالعزیز پارکنگ تک بسوں یا گاڑیوں کے ذریعے پہنچایا جائے گا۔ کنگ عبدالعزیز پارکنگ سے زائرین پیدل حرم شریف جائیں گے۔‘
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ’الزاھر پارکنگ میں گاڑیاں پارک کرنے والوں کو جرول سٹینڈ لے جایا جائے گا اور وہاں سے وہ پیدل جائیں گے۔‘ 
جہاں تک جمرات پارکنگ میں گاڑیاں پارک کرنے والے زائرین کا تعلق ہے تو انہیں باب علی سٹیشن لے جایا جائے گا اور وہاں سے وہ پیدل جائیں  گے۔
علاوہ ازیں امیر متعب روڈ پارکنگ میں گاڑیاں کھڑی کرنے والوں کو شاہراہ اجیاد سٹیشن لے جایا جائے گا اور وہاں سے وہ حرم مکی جائیں گے۔
یاد رہے کہ امیر متعب روڈ پارکنگ (المسافی انڈر پاس) والی کہلاتی ہے۔

شیئر: