Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام کے لیے سکیورٹی پلان، ’اجازت نامے کے بغیر داخلہ ناممکن‘

زائرین کی صحت و سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے شرائط مقرر ہیں(فوٹو العربیہ)
سعودی عرب میں عمرہ سکیورٹی فورس نے خبردار کیا ہے کہ مسجد الحرام تک رسائی اجازت نامے کے بغیر ممکن نہیں۔ رمضان کے دوران عمرہ زائرین کی صحت و سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے شرائط مقرر ہیں، اس کی پابندی کرنا ہوگی۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق عمرہ سیکیورٹی فورس کے معاون کمانڈر میجر جنرل محمد الاحمدی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ گزشتہ برس بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
مسجد الحرام کے لیے سیکیورٹی پلان تیار کیا گیا ہے۔ کسی بھی شخص کو اجازت نامے  کے بغیر مسجد الحرام پہنچنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ مکہ مکرمہ میں سکیورٹی اور ٹریفک کا معیار بہتر بنایا گیا ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ سماجی فاصلہ قائم کرانے کے لیے نمازیوں اور عمرہ زائرین کے لیے ٹریک بنادیے گئے ہیں جبکہ سیکیورٹی اہلکار کثیر تعداد میں تعینات کردیے۔
میجر جنرل محمد الاحمدینے بتایا کہ عمرہ سیکیورٹی فورس نے نئے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مقرر ضوابط پر عمل درآمد کرانے کا تہیہ کر رکھا ہے۔ اجازت نامے کے بغیر عمرے کی ادائیگی یا نماز کے لیے مسجد الحرام میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والوں پر جرمانے ہوں گے۔
 سکیورٹی سینٹرز میں انتظار کا دورانیہ کم کردیا گیا ہے۔ شاہراہوں پر سکیورٹی گشت بڑھا دیا گیا ہے جبکہ ممنوعہ اوقات میں ٹرکوں کے داخلے پر نظر رکھی جارہی ہے۔  

شیئر: