مسجد الحرام میں ایک دن کی تمام نمازوں کے لیے اجازت نامے
ایک وقت میں ایک دن سے زیادہ نمازوں کی بکنگ نہیں ہوسکتی۔(فوٹو سبق)
سعودی وزارت حج و عمرہ کے رابطہ مرکز نے کہا ہے کہ ’مسجد الحرام میں ایک دن کی تمام نمازیں ادا کرنے کے لیے اجازت نامہ جاری کرایا جاسکتا ہے البتہ ایک ہی وقت میں ایک دن سے زیادہ نمازوں کی بکنگ نہیں ہوسکتی۔‘
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت حج و عمرہ سے دریافت کیا گیا تھا کہ ’کیا کوئی شخص رمضان کے دوران مسجد الحرام میں دن بھر کی تمام نمازیں ادا کرنے کا اجازت نامہ جاری کراسکتا ہے اور کیا آخری عشرے کی ساری نمازیں مسجد الحرام میں ادا کی جاسکتی ہیں؟‘
وزارت حج و عمرہ نے استفسار کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’کسی بھی دن کی ساری نمازیں مسجد الحرام میں ادا کرنے کے لیے اجازت نامہ حاصل کیا جاسکتا ہے البتہ ایک ہی وقت میں ایک دن سے زیادہ کے لیے نمازوں کی بکنگ نہیں کرائی جاسکتی۔ ایک دن کی بکنگ ختم ہونے پر دوسرے دن کے لیے اجامت نامے کےلیے درخواست دی جاسکتی ہے۔