مسجد الحرام کو69 برس قبل بجلی سے روشن کیے جانے کی تاریخی تصویر
مغرب کے وقت پہلی مرتبہ مسجد الحرام کو بجلی سے روشن کیا گیا تھا(فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں مقدس مساجد کی انتظامیہ نے 69 برس قبل مسجد الحرام کو پہلی مرتبہ بجلی سے روشن کیے جانے کی تاریخی تصویر جاری کی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق مقدس مساجد کی انتظامیہ نے بتایا کہ مسجد الحرام کی یہ تصویر 23 اکتوبر 1953 کی ہے۔ مغرب کے وقت مسجد الحرام کو بجلی سے روشن کیا گیا تھا تب یہ تصویر لی گئی تھی۔
یاد رہے کہ سعودی عرب میں بجلی کی سہولت آغاز مدینہ منورہ سے ہوا تھا۔ جہاں مسجد نبوی کو 1909 سے دو جنریٹروں سے روشن کیا جارہا ہے۔ ایک جنریٹر کوئلے سے چلتا تھا جبکہ دوسرا مٹی کے تیل سے چلایا جاتا تھا۔ ان سے دس کلو واٹ بجلی پیدا ہوتی تھی۔
علاوہ ازیں فجر کی نماز کے وقت مسجد نبوی کو چراغاں کرنے کے لیے بیٹری والی بجلی استعمال کی جاتی تھی۔
مسجد الحرام مکہ مکرمہ سعودی عرب دوسرا مقام ہے جہاں بجلی کی سہولت فراہم ہوئی۔ مسجد الحرام کو 1920- 1919 کے دوران حرم انتظامیہ کے جنریٹروں کی مدد سے روشن کیا گیا تھا۔ یہ جنریٹر اجیاد محلے میں لگائے گئے تھے۔