Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 مکہ میں الجعرانہ روڈ پر ٹریفک حادثہ ایک ہلاک، سات زخمی  

سعودی ہلال احمر کی ٹیم اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں مکہ الجعرانہ روڈ پر منگل کو گاڑیوں کے تصادم میں ایک شخص ہلاک اور سات زخمی ہوگئے۔ سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی ہلال احمر نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی کی ہے۔

زخمیوں کو جائے وقوعہ پر ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال میں داخل کردیا گیا (فوٹو: سبق)

سعودی ہلال احمر کے ترجمان عبدالعزیز بادومان نے بتایا کہ ’حادثہ الفیصل محلے میں پیش آیا جس کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر چار ایمبولینسیں زخمیوں کی مدد کے لیے بھیجی گئیں۔ 
ترجمان نے بتایا کہ جائے وقوعہ پر پہنچنے پر پتہ چلا کہ گاڑیوں کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور سات زخمی ہوئے ہیں۔
 زخمیوں کو جائے وقوعہ پر ابتدائی طبی امداد کے بعد النور سپیشلسٹ ہسپتال اور کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال میں داخل کردیا گیا۔ 

شیئر: