Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام کے اطراف چھوٹی گاڑیاں لے جانے پر پابندی 

مسجد الحرام کے اطراف ہوٹلوں میں رہنے والے افراد مستثنی ہوں گے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں عمرہ سیکیورٹی فورس کے ڈپٹی کمانڈر میجر جنرل محمد البسامی نے کہا ہے کہ عمرہ زائرین چھوٹی گاڑیوں سے مسجد الحرام کے آس پاس نہیں جاسکتے۔ حرم مکی کے علاقے میں عمرہ زائرین کی چھوٹی گاڑیوں پر پابندی لگائی گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اس پابندی سے مسجد الحرام کے اطراف ہوٹلوں میں رہنے والے وہ افراد مستثنی ہوں گے جن کے پاس عمرہ کا اجازت نامہ ہوگا یا توکلنا ایپ کے ذریعے نماز کی اجازت حاصل کیے ہوئے ہوں گے۔ 
انہوں نے کہا کہ عمرہ زائرین یا نمازیوں کو پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے مقررہ پارکنگ تک جانے اور پہنچانے کی اجازت ہے۔ پارکنگ لاٹ سے عمرہ زائرین یا نمازیوں کو مسجدالحرام سے متصل علاقے تک پہنچانے کا انتظام کیا گیا ہے۔

شیئر: