شاہ سلمان سینٹر کے تحت رمضان راشن پرو گرام اور کھجوروں کی تقسیم جاری
شاہ سلمان سینٹر کے تحت رمضان راشن پرو گرام اور کھجوروں کی تقسیم جاری
جمعرات 15 اپریل 2021 0:53
موریطانیہ میں فوڈ سیکیورٹی کمیشن کو 100 ٹن کھجوروں کا تحفہ دیا ہے۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں کنگ سلمان ہیو مینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے مختلف ممالک میں رمضان راشن اور کھجور کی تقسیم کے پروگرام کو جاری رکھا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق کنگ سلمان ہیو مینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے یمن میں عدن، الضالع اور ابین گورنریٹس میں بے گھر ہونے والے افراد میں کھجور کے پانچ ہزار 650 کارٹنز تقسیم کیے۔
کنگ سلمان ہیو مینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے مملکت کی جانب سے موریطانیہ میں فوڈ سیکیورٹی کمیشن کو 100 ٹن کھجوروں کا تحفہ دیا ہے۔
شاہ سلمان مرکز نے افغانستان کو بھی 100 ٹن کھجوریں فراہم کیں۔ افغان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر نیلاب موبارز نے افغان عوام کے لیے سالانہ تحفے پر مملکت کا شکریہ ادا کیا۔
اس مرکز نے چاڈ کے مسینیا میں رمضان راشن کے 205 تھیلے تقسیم کیے۔ اس امداد سے مجموعی طور پر ایک ہزار 25 افراد مستفید ہوئے۔
رمضان راشن کے پیکٹس میں ایک خاندان کی ماہانہ ضروریات کی اشیا موجود ہیں۔
کنگ سلمان ہیو مینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے البانیہ کے مختلف علاقوں میں رمضان راشن کے 300 تھیلے تقسیم کیے جن سے ایک ہزار 500 افراد مستفید ہوئے۔
کنگ سلمان ہیو مینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر رمضان کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں چھ ہزار 332 رمضان راشن تھیلےتقسیم کرے گا۔
کنگ سلمان سینٹر مئی 2015 میں قائم کیا گیا تھا۔(فوٹو ایس پی اے)
واضح رہے کنگ سلمان ہیومینیٹرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر مئی 2015 میں قائم کیا گیا تھا۔ مرکز نے اب تک دنیا کے 59 ممالک میں مختلف قسم کے 1536 امدادی منصوبے مکمل کیے ہیں۔ ان منصوبوں پر تقریباً پانچ بلین ڈالر خرچ کیے گئے ہیں۔
کنگ سلمان ہیو مینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی حالیہ رپورٹ کے مطابق جن ممالک نے اس مرکز کے منصوبوں سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھایا ان میں یمن شامل ہے جہاں3.47 ارب ڈالرکے منصوبے شروع کیے گئے۔
اس کے علاوہ فلسطین میں 363 ملین ڈالر، شام میں 305 ملین ڈالر اور صومالیہ میں 202 ملین ڈالر کے منصوبے شامل ہیں۔