اس موقع پر گفتگو کرتے ہوۓ سید سعید الحسن نے کہا کہ ’سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا جو اس بات کا مظہر ہے کہ دونوں برادر اسلامی ملک مظبوط رشتے میں بندھے ہیں۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’سعودی عرب پوری دنیا میں خاص طور پر مسلمان ممالک میں خیراتی اور رفاہی کاموں میں پیش پیش ہے۔‘
یاد رہے کہ شاہ سلمان سینٹر کی جانب سے گذشتہ ہفتے بلوچستان کے 20 ہزار غریب خاندانوں کے لیے رمضان فوڈ پیکج بھیجے گئے تھے۔ اسی طرح گذشتہ روز حکومت پاکستان کو بھی 100 ٹن کھجوریں بطور تحفہ دی گئیں۔