Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پانچ علاقوں میں 8 مساجد عارضی طور پر بند

جمعرات کو 9 مساجد بحال کی گئی ہیں (فوٹو المرصد)
سعودی عرب میں وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی نے نمازیوں کے کورونا وائرس میں مبتلا پائے جانے پر پانچ علاقوں میں 8 مساجد عارضی طور پر بند کردیں-کی ہیں۔ 8 نمازی کورونا میں مبتلا پائے گئے تھے۔
اخبار 24 کے  مطابق گزشتہ 67 روز کے دوران مملکت بھر میں 598 مساجد عارضی طور پر بند کی  جاچکی ہیں جبکہ ان میں سے 579 کو سینیٹائزنگ اور حفظان صحت کے ضوابط مکمل کرنے  پر دوبارہ کھول دیا گیا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق جمعرات کو جو 8 مساجد بند کی گئیں ان میں سے دو کا تعلق عسیر، دو کا ریاض، دو کا حدود شمالیہ، ایک، ایک کا باحہ اور مشرقی ریجن سے ہے۔
وزارت نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ جمعرات کو 9 مساجد بحال کی گئی ہیں ان میں سے 3 کا تعلق ریاض، دو کا عسیر، دو کا الشرقیہ اور ایک ،  ایک کا باحہ اور مکہ مکرمہ ریجنوں سے ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: