Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مزید پانچ مساجد عارضی طور پر بند، 44 مساجد کو کھول دیا گیا

گذشتہ چھ دنوں میں 57 مساجد کو عارضی طور پربند کیا گیا تھا (فوٹو: سبق)
سعودی وزارت اسلامی امور کا کہنا ہے کہ ’ریاض اور شمالی حدود ریجن میں پانچ مساجد کو عارضی طور پر کورونا وائرس سے احتیاطی تقاضے کے پیش نظر بند کردیا گیا ہے۔‘
ویب نیوز سبق نے وزارت اسلامی اور کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ ’گذشتہ چھ دنوں میں 57 مساجد کو عارضی طور پر بند کرنے کے بعد وہاں سینیٹائزنگ کی گئی اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی یقین دہانی پر 44 مساجد کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔‘
سنیچر یکم رجب کو جن پانچ مساجد کو عارضی طور پر بند کیا گیا ہے ان میں چار مساجد ریاض ریجن اور ایک شمالی حدود کے علاقے میں ہیں۔
اس ضمن میں وزارت اسلامی امور کا کہنا تھا کہ ’وزارت کی جانب سے موصول ہونے والی اطلاعات پر باریک بینی سے تفتیش کرنے کے بعد احکامات صادر کیے جاتے ہیں۔‘
ان مساجد میں بعض افراد کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کے بعد وقتی طور پر بند کرکے وہاں مکمل طور پر سینیٹائزنگ کی گئی۔ بعد ازاں اس یقین دہانی کے بعد کہ مسجد آنے والے مقررہ ایس اوپیز پر مکمل طور پرعمل کریں گے 44 مساجد کو کھول دیا گیا۔ 
واضح رہے کہ وزارت اسلامی امور کی جانب سے باجماعت نماز ادا کرنے کے لیے آنے والوں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی جا نماز ہمراہ لائیں اور گھروں سے وضو کرکے آئیں جبکہ نمازیوں کے درمیان کم سے کم ڈیڑھ میٹرک ا فاصلہ رکھیں تاکہ کورونا وائرس سے محفوظ رہا جاسکے۔ 

شیئر: