Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویلز میں ’دودھ کا دریا‘ ۔۔۔۔۔ لوگ حیران

نیچرل ریسورسز ویلز کے حکام فوری طور پر دریا کے مختلف مقامات پر پہنچے۔ (فوٹو: مے لیوس ٹوئٹر)
انگلینڈ کے جنوب مغرب میں واقع ملک ویلز میں اس وقت لوگوں کو حیرت کا جھٹکا لگا جب شہر کے بہنے والے دریا کا پانی دودھیا ہو گیا۔
سکائی نیوز میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق دریا کا رنگ بدلنے پر لوگ حیران رہ گئے اور سوشل میڈیا پر اس کی تصویریں شیئر ہونا شروع ہوئیں تو ابتدا میں لوگوں نے ان کو ’ڈاکٹرڈ‘ سمجھا لیکن کچھ ہی دیر میں ویڈیوز بھی سامنے آنے لگیں۔
مے لیویس نامی صارف نے چند سیکنڈ کی ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کی جن میں ایسا نظر آ رہا تھا جیسے یہ پانی کا نہیں بلکہ دودھ کا دریا ہے، جبکہ ایک سین میں ایسا لگ رہا تھا جیسے اوپر سے دودھ کی آبشار سے دودھ بہہ کر دریا میں شامل ہو رہا۔
کچھ لوگوں نے انتظامیہ کو خبر بھی کی تاہم یہ سسپنس اس وقت ٹوٹ گیا جب سرکاری ادارے نیچرل ریسورسز ویلز کی جانب سے ٹویٹ سامنے آئی۔
ٹویٹ میں لکھا گیا تھا کہ ’دودھ سے بھرا ٹینکر حادثے کا شکار ہو دریائے دولیس کے کنارے الٹ گیا ہے اور دودھ بہہ کر دریا میں شامل ہو رہا ہے تاہم کنٹینر کو سڑک سے ہٹا دیا گیا ہے۔‘

ویڈیو میں ایسا میں ایسا لگ رہا تھا جیسے اوپر سے دودھ کی آبشار سے دودھ بہہ کر دریا میں شامل ہو رہا ہو (فوٹو: ٹوئٹر، مے لیویس)

ادارے کی جانب سے یہ وضاحت بھی کی گئی کہ ’محض پانی کا رنگ تبدیل ہوا ہے، اس کو کچھ اور نہ سمجھا جائے۔‘
نیچرل ریسورسز ویلز کے حکام فوری طور پر دریا کے مختلف مقامات پر پہنچے، مختلف افسروں کی مختلف مقامات پر 24 گھنٹے کے لیے ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں تاکہ وہ پانی میں اس قدر بڑے پیمانے پر دودھ شامل ہونے کے اثرات کے علاوہ آبی مخلوق پر اس کے پڑنے والے اثر کا جائزہ بھی لیں۔

شیئر: