سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ڈاکٹر السدیس نے جمعے کا خطبہ دیتے ہوئے کہا کہ’ رمضان خود احتسابی، اصلاح عمل، اختلافات، تفرقہ سے نجات اور نیک کاموں میں تعاون کا بہترین موقع ہے‘۔
انہو ں نے کورونا وبا سے بچاو کے لیے مقرر حفاظتی تدابیر کی پابدی اور کورنا ایس او پیز پر عمل کے سلسلے میں لاپرواہی نہ برتنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ سب لوگ خاص طور پرسماجتی فاصلے کی پابندی کریں۔
’ کورونا ویکسین لیں، متعلقہ اداروں کے فیصلوں اور اقدامات کے خلاف شکوک وشہبات پیدا کرنے سے گریز کریں۔ فتنہ انگیز افواہیں نہ پھیلائی جائیں‘۔
مسجد نبوی کے خطیب نے رمضان کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ’ ایک برس بعد مسجد الحرام مکہ اور مسجد نبوی مدینہ سمیت تمام جامع مساجد میں جمعہ کی نماز کی بحالی پر اللہ کا شکر ادا کریں‘۔
انتظامیہ نے رمضان کے پہلے جمعے کے موقع پر صفائی کےغیر معمولی انتظامات اور سینیٹائزنگ کا اہتمام کیا۔
ماحول دوست طریقوں سے صفائی کی پابندی کی گئی۔ پینتالس سے زیادہ فیلڈ ٹیمیں چوبیس گھنٹے صفائی کے لیے تیار رہیں۔ درجہ حرات چیک کرنے کے لیے مسجد الحرام کے داخلی راستوں پر ستر تھرمل کیمرے نصب ہیں۔