Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں روزانہ آب زم زم کی 2 لاکھ بوتلوں کی تقسیم

متحرک کولرز کے ذریعے بھی زم زم کی فراہمی کو یقینی بنایا جاتا ہے(فوٹو، ایس پی اے)
مسجد الحرام مکہ میں میں ماہ رمضان المبارک کے دوران یومیہ 2 لاکھ آب زم زم کی بوتلیں تقسیم کی جارہی ہیں۔ حرم شریف میں آب زم زم کی فراہمی کی ذمہ داری پرمامور ادارہ ’سقیا‘ نے زائرین کےلیے زم زم کی مستقل فراہمی کے خصوصی انتظامات کیے ہیں تاکہ ماہ رمضان المبارک میں کسی قسم کی دشواری کاسامنا نہ کرنا پڑے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق حرم شریف میں ادارہ سقیا کی جانب سے اس امر کویقینی بنانیا گیا ہے کہ ماہ رمضان المبارک میں آنے والے عمرہ زائرین کو آب زم زم مستقل بنیادوں پر فراہم کیا جائے۔
زم زم کی فراہمی کے لیے مرتب منصوبے کے تحت یومیہ بنیاد پر زائرین میں دو لاکھ آب زمز م کی چھوٹی بوتلیں تقسیم کی جارہی ہیں۔

صحن مطاف میں اب زم زم کی بوتلوں والی 50 ٹرالیاں رکھی گئی ہیں(فوٹو،ٹوئٹر)

زم زم کی بوتلوں کی تقسیم کے لیے ادارے نے خصوصی کارکن متعین کیے ہیں جو صحن مطاف میں ٹرالیوں اور مخصوص بیگز کے ساتھ موجود ہوتے ہیں جن پر آب زم زم کی بوتلیں ہوتی ہیں جو وہاں آنے والے عمرہ زائرین اور دیگر افراد میں تقسیم کی جاتی ہیں۔
ادارہ سقیام کا کہنا ہے کہ صحن مطاف اور دیگر مقامات پر 50 سے زائد ٹرالیوں کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے جہاں آب زم زم کی چھوٹی بوتلیں تقسیم کی جاتی ہیں علاوہ ازیں ادارے نے آب زم زم گلاسوں میں فراہم کرنے کے لیے بھی اضافی کارکنوں کو متعین کیا ہے جنہیں متحرک کولر فراہم کی گئے ہیں جو وہ اپنی کمر پر باسانی اٹھا سکتے ہیں۔

بوتلوں کے علاوہ اب زمزم گلاسوں میں بھی فراہم کیاجاتا ہے(فوٹو، ایس پی اے)

متحرک کولرز میں ٹھنڈا آب زم زم ہمہ وقت دستیاب ہوتا ہے۔ ادارہ سقیا کے یہ کارکن حرم شریف کے اندرونی صحن، بالائی حصہ اور جدید توسیع کے علاوہ بیرون صحنوں میں بھی موجود ہوتے ہیں۔

شیئر: