Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چاند سنیچر کو مریخ کے سامنے سے گزرے گا

یہ منظر کرہ ارض کے محدود علاقوں میں دیکھا جاسکے گا-(فوٹو اخبار 24)
جدہ میں فلکیاتی سوسائٹی کے سربراہ انجینیئر ماجد ابو زاھرۃ نے کہا ہے کہ سنیچر کو کرہ ارض کے لوگ چاند کو مریخ کے سامنے سے گزرتے ہوئے دیکھیں گے۔ یہ اپنی نوعیت کا منفرد منظر ہوگا جسے ماہرین فلکیات ’احتجاب‘ کہتے ہیں۔ 
اخبار 24 کے مطابق اس موقع پر چاند 24 فیصد روشن ہوگا اور مریخJ چاند کے غیر روشن حصے کے عقب میں جانے کی وجہ سے نظروں سے اوجھل ہوجائے گا اور پھر روشن حصے کے عقب سے نکل کر نمودار ہوجائے گا۔ 
ابو زاھرۃ نے بتایاکہ احتجاب کا منظر کرہ ارض کے محدود علاقوں میں ہی دیکھا جاسکے گا- وجہ یہ  ہے کہ چاند دیگر سیاروں کے مقابلے میں کرہ ارض کے بہت زیادہ قریب واقع ہے۔
 چاند کے مریخ کے سامنے سے گزرنے کا منظر بنگلہ دیش، کمبوڈیا اور انڈونیشیا وغیرہ ممالک میں دیکھا جاسکے گا۔ 
ابوزاھرۃ کا کنہا تھا کہ احتجاب کا منظر ہمارے علاقے میں دن کے وقت پیش آئے گا۔ جزیرہ نمائے عرب، سوڈان، صومالیہ اور جیبوتی میں وقوع پذیر ہوگا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ بغیرآلے کے اسے دیکھا نہ جاسکے گا۔ جہاں تک عرب دنیا کے دیگر علاقوں کا تعلق ہے تو وہ احتجاب والے دائرے سے خارج ہوں گے۔
ابو زاھرۃ نے بتایا کہ مملکت میں احتجاب کا واقعہ مکہ مکرمہ کے وقت کے مطابق 13.30 سے 15.00 کے  درمیان ، مدینہ منورہ میں 14.03 سے 14.51، ریاض میں 14.07 سے 15.22 اور دمام میں 14.18 سے 15.31 کے درمیان ہوگا-  
فلکیاتی انجمن کے سربراہ نے خبردار کیا کہ ٹیلی سکوپ یا دوربین کے ذریعے سورج کو دیکھنے سے آنکھ ضائع ہوسکتی ہے اور اندھے پن کا عارضہ لاحق ہوسکتا ہے۔

شیئر: