Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سپیس کمیشن چاند اور مریخ کے لیے خلائی مشن بھیجے گا

شاہ سلمان نے 1985 میں تاریخی خلائی مشن کی رپورٹ لی تھی- (فوٹو: اخبار 24)
سعودی سپیس کمیشن کا اجلاس جمعرات کو شہزادہ سلطان بن سلمان کی صدارت میں منعقد ہوا- شرکا نے چاند اور مریخ کی دنیا دریافت کرنے کے لیے سعودی خلائی مشن کے منصوبے کی کارکردگی کا جائزہ لیا-

خلا نوردوں کو مریخ اور چاند پر بھیجا جائے  گا- (فوٹو: سعودی سپیس کمیشن ٹوئٹر)

الاخباریہ کے مطابق شہزادہ سلطان بن سلمان نے توقع ظاہر کی کہ کمیشن بین الاقوامی خلائی ایجنسیوں کے ساتھ تعاون کرنے والی اپنی مکمل ٹیم آئندہ دو برس میں تیار کر لے گا-
اخبار 24 کے مطابق سعودی خلائی ٹیم مملکت کے حال و مستقبل میں مفید مخصوص سائنسی مقاصد کے لیے کام کرے گی- اس حوالے سے خلا نوردوں کو مشن پر مریخ اور چاند پر بھیجا جائے  گا-
شہزادہ سلطان بن سلمان نے توجہ دلائی کہ سپیس کمیشن نے تمام بنیادی تیاریاں مکمل کر لیں- ملکی اور بین الاقوامی ایجنسیوں اور اداروں کے شراکت کے بہت سارے معاہدے کر لیے گئے ہیں- مطلوبہ فرائض انجام دینے کے لیے تیار ہیں-
شہزِادہ سلطان بن سلمان نے کہا کہ کمیشن نے بہت سارے پروگرام ترتیب دے دیے ہیں- ان میں خلا نوردی کا پروگرام قابل ذکر ہے-
شہزادہ سلطان نے کہا کہ کمیشن آئندہ چند ہفتوں کے دوران فنڈنگ کا خصوصی ادارہ قائم کرے گا- مملکت کے چھوٹے اور بڑے سائز کےاداروں کو خلائی مشن میں سرمایہ کاری کے مواقع دیے جائیں گے-
شہزادہ سلطان نے بتایا کہ سپیس کمیشن کو خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کی سرپرستی حاصل ہے- شاہ سلمان نے 1985 میں سعودی عرب کے تاریخی خلائی مشن کی پل پل کی رپورٹ لی تھی جس میں  30 سے زیادہ سائنسدان شریک تھے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

شیئر: