ریاض کے تجارتی مرکز میں آتشزدگی، خاتون ہلاک، پانچ متاثر
متاثرین کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا- (فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں ریاض کے ایک تجارتی مرکز میں جمعرات کو لگی آگ پر قابو پا لیا گیا۔ الدیرہ محلے میں واقع تین منزلہ تجارتی مرکز میں آگ لگنے سے وہاں بھگدڑ مچ گئی تھی۔
اخبار 24 کے مطابق آتشزدگی سے ایک خاتون ہلاک اور 5 افراد جھلس گئے۔ متاثرین کو علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کردیا گیا جبکہ تین منزلہ عمارت کو لوگوں سے خالی کرالیا گیا۔
آتشزدگی سے دھویں کے بادل پورے علاقے میں پھیل گئے تھے۔ شہری دفاع نے آگ لگنے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں