Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گاڑی کے ٹکرانے سے پٹرول پمپ میں آگ لگ گئی

’عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بے قابو ہونے والی گاڑی خاتون چلا رہی تھی‘
جدہ کی فلسطین شاہراہ پر واقع پٹرول پمپ میں ایک گاڑی کے ٹکرانے سے آگ لگ گئی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق پمپ میں نگراں کیمرے سے معلوم ہوا ہے کہ ایک گاڑی بے قابو ہو کر پمپ سے ٹکرائی جس کے باعث فوری طور پر آگ لگ گئی۔
پمپ کے عملے اور وہاں موجود لوگوں کی مداخلت سے آگ پر قابو پالیا گیا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پمپ سے ٹکرانے والی گاڑی ایک خاتون چلا رہی تھی۔

شیئر: