Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا وائرس، پوری دنیا کو صحت اور معیشت سمیت متعدد چیلنج

وبا سے نمٹنے کے سلسلے میں غریب ملکوں کی مدد کی ہے۔ (فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں ایوان شاہی کے مشیر اور شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے نگران اعلی ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے کہا ہے کہ کووڈ 19 نئے کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے سعودی عرب نے عالمی مہم میں 713 ملین ڈالر سے زیادہ دیے ہیں۔
 سعودی عرب نے وبا سے نمٹنے کے سلسلے میں غریب ملکوں کی مدد کی ہے۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے جمعے کو ویکسینوں کے عالمی گروپ کے ورچول اجلاس سے خطاب کیا ہے۔
ڈاکٹر الربیعہ نے کہا کہ کووڈ  19 وبا کی وجہ سے مشکل حالات سے دوچار ہیں۔ اس وبا نے پوری دنیا کو صحت اور معیشت سمیت متعدد چیلنج دیے ہیں۔ چیلنجوں کا تقاضا ہے کہ وبا سے نمٹنے کے لیے پوری دنیا مل کر جدوجہد کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب نے 2020 کے دوران جی 20 کی میزبانی کرتے ہوئے کورونا وبا سے نمٹنے اور کورونا ویکسین کی تیاری و تقسیم کی مد میں پانچسو ملین ڈالر دیے۔
وزیر صحت نے کہا کہ کورونا ویکسین گروپ کے ارکان ابھی تک اپنے اغراض و مقاصد کی تکمیل سے بہت دور ہیں۔ خوش آئند امر یہ ہے کہ ہم اپنے فرائض کی تکمیل کے لیے کوشاں ہیں۔
الربیعہ نے کہا کہ  ہمارے اوپر کورونا ویکسین کی عالمی سطح پر تیاری بڑھانے اور تقسیم کے عمل کو وسعت دینے نیز برآمداتی ضوابط میں تخفیف کے حوالے سے بڑی ذمہ داری ہے۔
اس حوالے سے ہمیں اپنی کوششوں پرنظر ثانی کرنا ہوگی تاکہ کورونا ویکسین سے متعلق ہم نے جو ٹارگٹ مقرر کیا ہے اسے جلد از جلد مکمل کرسکیں۔

شیئر: