Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض کی جامع مسجد کے معروف خطیب کورونا میں مبتلا

دوسری خوراک کے تیرہ روز بعد کورونا کا شکار ہوئے- (فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب کے مشہور عالم اور دارالحکومت ریاض کی جامع مسجد المحیصن کے خطیب شیخ عادل الکلبانی ویکسین کی دو خوراکیں لینے کے باوجود کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے- انہوں نے  13 روز قبل ہی کورونا ویکسین کی دوسری خوراک لی تھی-
عاجل اور اخبار 24 کے مطابق الکلبانی نے خود کے کورونا میں مبتلا ہونے کی اطلاع ٹک ٹاک کے اپنے اکاؤنٹ پر وڈیو جاری  کرکے دی ہے-
وڈیو میں وہ اپنے محبین کو یہ بتا رہے ہیں کہ‘ افواہوں کی جڑ کاٹنے کے لیے بطور خبر میں آپ لوگوں کو یہ اطلاع دینا چاہتا ہوں کہ اس سال جس طرح بہت سارے لوگ وبا کا شکار ہوئے ہیں مجھے بھی کورونا کا وائرس لگ گیا ہے- اس آزمائش  پر میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں‘-
الکلبانی نے وڈیو میں یہ بھی کہا کہ ’انہوں نے کورونا ٹیسٹ کرایاتھا جو پوزیٹو نکلا حالانکہ  میں ویکسین کی دونوں خوراک لے چکا تھا اور دوسری خوراک پر تیرہ روز گزر چکے تھے‘-
الکلبانی نے اپنا بیان یہ کہہ کر ختم کیا کہ ’نوشتہ تقدیر کو ٹالا نہیں جاسکتا- قسمت پر راضی ہوں ہر حال میں اللہ کا شکر واجب ہے‘-

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

شیئر: