Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان کا رفاہی کاموں کے لیے 20 ملین اور ولی عہد کا 10 ملین ریال عطیہ

’احسان پلیٹ فارم‘ کے ذریعے عطیہ دیا گیا ہے۔ (فوٹو: العربیہ)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے رفاہی اور غیر منافع بخش کاموں کے لیے ’احسان پلیٹ فارم‘ کے ذریعے 20 ملین ریال جبکہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے 10 ملین ریال کا عطیہ دیا ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے اور الاخباریہ کے مطابق سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی (سدایا) نے عطیات کے انتظام کے لیے پورٹل شروع کیا ہے۔
احسان پلیٹ فارم کا مقصد جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اندرون اور بیرون مملکت مستحقین تک ریکارڈ وقت میں امداد باآسانی پہنچانا ہے۔
احسان پلیٹ فارم کے ذریعے امدادی و فلاحی کاموں کو آسان بنا کر سعودی قیادت نے پوری دنیا کے سامنے ایک مثال پیش کی ہے۔
 

شیئر: