Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’رمضان مبارک ہو‘ شاہ سلمان کا ٹویٹ 

شاہ سلمان نے کورونا وبا سے نجات کی دعا بھی کی ہے (فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ ’الحمد للہ ہمیں اللہ کے کرم سے رمضان نصیب ہو گیا۔ دعا گو ہوں کہ وہ اس ماہ کو تمام مسلمانوں کے لیے خیر و برکت کا باعث بنا دے۔‘
 الاخباریہ کے مطابق شاہ سلمان نے رمضان کی آمد پر ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے کورونا وبا سے نجات  کی دعا بھی کی ہے۔ 
شاہ سلمان نے ٹوئٹر پر تحریر کیا کہ ’الحمد للہ کہ رب کے کرم سے ہمیں رمضان المبارک نصیب ہوا۔ دعا گو ہوں کہ وہ اس ماہ کو تمام مسلمانوں کے لیے خیر و برکت کا باعث بنا دے۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ’اللہ بزرگ و برتر سے یہ بھی دعا کرتا ہوں کہ وہ اس ماہ کو امت مسلمہ اور دنیا بھر کے انسانوں کے لیے امن و سلامتی اور استحکام کا مہینہ بنا دے۔ ہمیں اور دنیا بھر کے انسانوں کو کورونا وبا بلکہ ہر بلا سے چھٹکارا دلا دے۔ رمضان مبارک ہو۔‘ 

شیئر: