Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابشر سسٹم کے استعمال میں کسی بھی دشواری پر کیا کریں ؟

ابشر میں خرابی حل کرانے کے لیے ٹول فری نمبر پرکال کی جاسکتی ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
ابشر سسٹم میں کسی بھی قسم کی دشواری ہونے پر فنی ٹیم سے رجوع کرکے مسئلہ حل کرایا جا سکتا ہے۔
ابشر پورٹل پرکیے جانے والے استفسار جس میں دریافت کیا گیا تھا کہ ابشر پورٹل پر والد کی معلومات آ رہی ہیں جبکہ والدہ کی نہیں جس کی وجہ سے والدہ ’توکلنا‘ میں شو نہیں ہو رہی کیا کریں؟
سوال کا جواب دیتے ہوئے جوازات کے ابشر پورٹل کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ فنی مسئلے کے حل کے لیے ہفتہ وار تعطیل کے علاوہ اوقات کارکے اندر ٹول فری نمبر 920020405 پر رجوع کرکے اپنے مسئلے کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کریں ۔
جوازات کی فنی امور سے متعلق ٹیم مسئلے کو حل کردے گی۔
خیال رہے بعض اوقات سسٹم میں معمولی فنی خرابی کے باعث معاملات مکمل نہیں ہوتے جس کی وجہ سے صارفین کوکافی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس حوالے سے بعض صارفین اس امر سے بھی واقف نہیں ہوتے کہ جو مسئلہ انہیں درپیش ہے اس کا حل ٹیلی فون کے ذریعہ کرایا جاسکتا ہے۔
 

شیئر: