سعودی خاتون کا فن پارہ ولی عہد کے دفتر میں سج گیا
سعودی فن کارہ ولی عہد کے دفتر کی دیوار پر اپنا فن پارہ دیکھ کر خوش ہے۔(فوٹو العربیہ)
تجریدی آرٹ کی سعودی فن کارہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دفتر کی دیوار پر آراستہ اپنا فن پارہ دیکھ کر خوش ہے۔
یہ فن پارہ برطانوی وزیراعظم کے نجی ایلچی سے ملاقات کے موقع پر جاری ہونے والی تصویر میں نظر آرہا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق سعودیی فن کارہ وداد الاحمدی نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہزادہ محمد بن سلمان سے برطانوی وزیراعظم کے ایلچی کی ملاقات کے موقع پر ولی عہد کے دفتر کی دیوار پر جو فن پارہ نظر آرہا ہے وہ میرا بنایا ہوا ہے۔ یہ منظر دیکھ کر بے حد خوش ہوں۔ خوشی کی انتہا کا اظہار بس سے باہر ہے۔
یاد رہے کہ سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن فرحان نے اس سے بتایا تھا کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کئی برس پہلے یہ ہدایت جاری کرچکے ہیں کہ ان کے تمام دفاتر میں سعودی فن کاروں کے تیار کردہ تجریدی آرٹ کے فن پارے سجائے جائیں۔
شہزادہ محمد بن سلمان، سعودی دانشوروں اور فن کاروں کی مکمل سرپرستی کے لیے پرعزم ہیں۔