Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بارش کے دوران عمرہ زائرین کے لیے انتظامات کیا ہیں؟

صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایمرجنسی سکیمیں تیار ہیں۔( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں مقدس مساجد کی انتظامیہ نے مکہ مکرمہ خصوصا مسجد الحرام میں بارش کے دوران عمرہ زائرین کی گروپ بندی کا نیا طریقہ کار اختیار کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ اور اخبار 24 کے مطابق مسجد الحرام میں گروپ بندی اور اژدحام کو منظم کرنے والے ادارے کے انچارج انجینیئر اسامہ الحجیلی نے کہا کہ  ادارہ پہلے ہی سے اس قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایمرجنسی سکیمیں تیار کیے ہوئے تھا۔
بارش کے دوران تیار شدہ سکیموں پر تیزی سے عمل درآمد شروع کردیا گیا۔ بارش کے دوران طواف کرنے والوں کو گروپوں کی شکل میں زمینی منزل کے مطاف بھیجا گیا۔
  عام گروپ بندی معطل کردی گئی اور شاہ فہد کی توسیع  والی عمارت میں عمرہ زائرین کو بھیج دیا گیا۔ جہاں پہلے سے اس کا انتظام کیا گیا تھا۔ یہاں دو ہزار عمرہ زائرین کی گنجائش ہے۔ انہیں دو حصوں میں تقسیم کیا گیا۔ ایک حصے میں مرد عمرہ زائرین اور دوسرے حصے میں خواتین زائرین کو بھیجا گیا۔ 
انجینیئر اسامہ الحجیلی کا کہنا تھا کہ انتظار ہالز میں عمرہ زائرین کی سلامتی کے لیے حفاظتی تدابیر کی گئیں اور سماجی فاصلے کے نشانات بھی ڈال دیے گئے تھے تاکہ زائرین اس حالت میں بھی کورونا وائرس لگنے سے محفوظ رہیں۔

شیئر: