Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خمیس مشیط پر حوثی ڈرون حملہ ناکام

اتحادی فورسز نے ڈرون کو ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی تباہ کردیا(فوٹو، ٹوئٹر)
عرب اتحادی فورسز نے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر ڈرون حملے کی ایک اور کوشش کو ناکام بنا دیاہے۔
سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق اتحادی فورسز کی جانب سے کہا گیاہے کہ ہفتے کی صبح یمن سے حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے شہر خمیس مشیط کی جانب دھماکہ خیز ڈرون ارسال کیا۔
اتحادی فورسز کی ائیر کمان نے ڈرون کو ہدف پر پہنچنے سے قبل ہی تباہ کردیا۔
ڈرو کے تباہ کیے جانے سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
اتحادی فورسز کا مزید کہنا تھا کہ ایران نواز حوثی باغیوں کی جانب سے عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے اس حوالے سے اتحادی فورسز عالمی قوانین کے تناظر میں اپنے شہریوں اور سرزمین کی حفاظت ودفاع کا پورا حق رکھتی ہے۔

شیئر: