عرب اتحاد برائے یمن نے جمعرات کی شام حوثیوں کا ایک اور ڈرون حملہ ناکام بنایا ہے۔ ایک دن میں دوسرا ڈرون حملہ ہے۔
عرب اتحاد برائے یمن کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ ’ایران کے حمایت یافتہ حوثی دہشت گردوں نے جعمرات کی شام بارودی ڈرون سے سعودی عرب پر حملے کی کوشش کی تھی جسے ناکام بنا دیا گیا‘۔
ایس پی اے کے مطابق ترجمان نے بتایا ’عرب اتحاد کے دفاعی نظام نے حوثیوں کے بارودی ڈرون کو سعودی فصائی حدود میں داخل ہونے سے قبل یمن میں گرا کر تباہ کردیا‘۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ’حوثی دہشت گرد ایران کی شہ پر شہریوں اور سول تنصیبات کو جان بوجھ کر منظم طریقے سے نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں‘۔
انہوں نے کہا کہ’ ہمارا دفاعی نظام پوری طرح چوکس ہے۔ حوثیوں کے عزائم پورے نہیں ہونے دیے جائیں گے‘۔
یاد رہے کہ سعودی فضائیہ نے جمعرات کی صبح بھی حوثی باغیوں کی طرف سے جنوبی علاقے کو ڈرون سے نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنا ئی تھی۔
بحیرہ احمر میں گزشتہ روز حوثیوں با غیوں کی دو بوبی ٹریپ کشتیاں راستے میں روک کر تباہ کی گئیں۔