Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خاتون سکیورٹی اہلکار کی تصویر: ’وطن کی بیٹی میدان عمل میں‘

 مسجد الحرام میں حج و عمرہ سکیورٹی فورس کی خاتون اہلکارکی وائرل ہونے والی تصویر پر مقامی اور عالمی سطح پر رد عمل کا سلسلہ جاری ہے۔
سی این این نے سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے نشر کی جانے والی خاتون اہلکار کی تصویرنشر کی جس پرملنے والے رد عمل کے حوالے سے چینل کا کا کہنا تھا کہ تصویر نشر ہوتے ہی غیر معمولی طورپر لوگوں نے اسے سراہا جبکہ تصویر سوشل میڈیا پربھی فوری طورپروائرل ہو گئی ۔
ویب نیوز سبق کے مطابق  حج و عمرہ امن فورس کی خاتون اہلکارکی تصویر پر سعودی تفریحی کمیٹی کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے اپنے کمنٹس میں کہا ’وطن کی بیٹی میدان عمل میں‘ جبکہ شہزادہ سطام بن خالد آل سعود نے مذکورہ تصویر کے ساتھ سعودی عرب کا جھنڈاکے ساتھ شیئر کی ۔
ماہر تعلیم ترکی الحمد نے تصویر پر اپنے کمنٹس میں کہا ’ ایک تصویر برابر ہے ہزار مضامین کے، تصویر جو کہ حقیقی عنوان سے بے حد قریب ہے، یہ نیا سعودی عرب ہے جو پوری قوت سے عصر جدید کے تقاضوں سے لیس ہو کربڑھ رہا ہے‘۔
دوسری جانب سیاسی تجزیہ نگار علی الشھابی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ’سعودی خاتون پولیس اہلکار جو کہ مکہ میں عمرہ زائرین کی نگرانی کررہی ہیں ، سعودی معاشرے میں خوشگوار تبدیلی ہے‘ ۔ اس پر واشنگٹن سے سیاسی تجزیہ نگار نے ری ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ’ سعودی عرب کے تعلقات عامہ کےلیے بہترین تصویر ہے‘۔

شیئر: