Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں اسلامی شریعت کے مطابق ڈیجیٹل بینک

بینک زیورخ کیپیٹل فنڈز گروپ کے ذریعے قائم کیا گیا ہے(فوٹو عرب نیوز)
متحدہ عرب امارات میں دنیا کے پہلے مکمل اسلامی شریعت کے مطابق ڈیجیٹل بینک کا آغاز ہو گا۔
عرب نیوز کے مطابق یہ بینک زیورخ کیپیٹل فنڈز گروپ کے ذریعے قائم کیا گیا ہے اور اسے رزق/ برکہ سے موسوم کیا گیا ہے۔ نیا لینڈر اسلامی قانون کے مطابق بینکاری کی تمام خدمات فراہم کرے گا۔
یہ بینک موبائل فونز اور کمپیوٹرز کے ذریعے ڈیجیٹل بینکاری کی تمام خدمات چلائے گا اور اس کی ایپ کو ایپل سٹور، گوگل پلے (اینڈرائڈ سٹورز) اور بہت ساری کمیونیکیشن سائٹس اور سوشل میڈیا نیٹ ورکس کے ذریعے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔
رزق/ برکہ کا آغاز متحدہ عرب امارات سے کیا گیا ہے تاہم اس کا مقصد مشرقِ وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے صارفین کو ہدف بنانا ہے۔
اس طویل مدتی لینڈر کا مقصد انڈیا، آذربائیجان، ازبیکستان، انڈونیشیا، ملائشیا،برطانیہ، آسٹریلیا، برازیل اور موریطانیہ میں بینکوں اور مالیاتی اداروں کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کے ذریعے کارروائیاں بڑھانا ہے۔
زیورخ کیپیٹل فنڈز گروپ کے چیئرمین ڈاکٹر فہد المرعبی نے کہا کہ بینک اپنے ڈیجیٹل عزائم میں تازہ ترین ہے جس نے پہلے ہی شریعت کے مطابق ڈیجیٹل کرپٹو تبادلہ پلیٹ فارم شروع کیا تھا اور اس میں کھیلوں کی ڈیجیٹل کرنسیوں کی ایک رینج تھی جو تبادلے میں درج ہے۔
دبئی کے تاجر محمد العبار نے اس ماہ کے شروع میں اعلان کیا تھا کہ وہ جلد ہی متحدہ عرب امارات میں ایک نیا ڈیجیٹل بینک شروع کرنے والے سیٹ کی قیادت کریں گے۔
اعمار پراپرٹیز کے بانی، دبئی مال اور برج خلیفہ کے ڈویلپرالعبار نے 2017 میں نون آن لائن شاپنگ پلیٹ فارم لانچ کرنے کے لیے سعودی عرب کے پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے ساتھ مل کر کام کیا۔ وہ زند کے چیئرمین کا کردار ادا کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ’متحدہ عرب امارات تجارتی، مالیاتی، اور ٹیکنالوجی ہبز کے ساتھ ترقی پسند ضابطوں کو جوڑتا ہے۔ اس سے دنیا کے معروف ڈیجیٹل بینک کے لییے بہترین ماحول فراہم ہوتا ہے جو متحدہ عرب امارات میں لانچ ہو سکتا ہے۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں آن لائن بینکنگ تیزی سے مقبول ہوگئی ہے۔ گذشتہ اکتوبر میں بوسٹن کنسلٹنگ گروپ کے ایک سروے میں 70 فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ وہ ایک نیا بینک ڈھونڈ رہے ہیں جبکہ 87 فیصد نے کہا کہ وہ صرف برانچ لیس ڈیجیٹل لینڈر کے ساتھ اکاؤنٹ کھولنے کے لیے راضی ہوں گے۔

شیئر: