Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’مسافر اپنی منزل کے سفری ضوابط جاننے کے لیے ویب سائٹ وزٹ کریں‘

ضروری نہیں جو آج ضوابط ہیں کل بھی وہی رہیں گے۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) نے مختلف ملکوں کے مسافروں سے کہا ہے کہ ’وہ اپنی منزل کے لیے مقرر سفری ضوابط جاننے کی  کوشش کریں۔ تمام معلومات ویب سائٹ پر مہیا ہیں‘۔ 
اخبار 24 کے مطابق السعودیہ نے بیان میں کہا کہ ’مختلف ملکوں کے متعلقہ حکام بدلتی صورتحال کے پیش نظر نئے سفری ضوابط جاری کررہے ہیں لہذا جو شخص جس ملک کا سفر کرنا چاہتا ہے وہ ویب سائٹ وزٹ کرکے اپنی منزل کے سفری ضوابط سے آگاہی حاصل کرتا رہے‘۔
بیان میں کہا کہا کہ ’ضروری نہیں کہ جو آج ضوابط ہیں کل بھی وہی رہیں گے‘۔ 
یاد رہے کہ سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) نے چند دن قبل ٹویٹ  کیا تھا ’ آپ نے سفری بیگ تیار کر لیے‘ بعد ازیں ایک اور ٹویٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے’اپنی اگلی منزل  شیئر کریں‘۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ایسے وقت میں جبکہ سعودی شہری اور مقیم غیر ملکی بین الاقوامی پروازوں پر پابندی کے ختم ہونے کے منتظر ہیں السعودیہ کے یکے بعد دیگرے ٹویٹ سے ہر ایک کو یہ گمان ہونے لگا ہے کہ پروازوں پر پابندی جلد اٹھنے والی ہے۔
 محکمہ شہری ہوابازی نے پہلے اعلان کیا تھا کہ مارچ 2021 سے سعودی ایئر پورٹ کھول دیے جائیں گے اور بین الاقوامی پروازوں پر عائد پابندیاں اٹھالی جائیں گی تاہم بعد میں سفری پابندیوں میں 17 مئی 2021 تک توسیع کر دی گئی تھی۔

 

شیئر: