Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلاحی تنظیم ’سقایا‘ کی جانب سے یومیہ 15 سو افطاری پیکٹس کی تقسیم

کدی پارکنگ لاٹس میں آب زم زم کی 40 ہزاربوتلیں تقسیم کی گئیں ہیں۔ (فوٹو: سبق )
مکہ مکرمہ ریجن کی فلاحی تنظیم ’سقایا‘ کی جانب سے یومیہ بنیاد پر 15 سو افطاری پیکٹس تقسیم کیے جارہے ہیں۔ یکم رمضان المبارک سے اب تک 13 ہزار 500 افطاری پیک تقسیم کیے جا چکے ہیں۔
ویب نیوز ’سبق‘ کے مطابق ’سقایا‘ فلاجی تنظیم کے ڈائریکٹر خالد الشیخ نے بتایا کہ رضاکاروں پر مشتمل گروپس افطاری کی تقسیم کے حوالے سے مختلف مقامات پرسرگرم عمل ہیں۔

جدہ کے ہوائی اڈے پربھی مسافروں میں افطاری کی تقسیم کا عمل جاری ہے۔  (فوٹو: سبق)

فلاحی تنظیم کو مختلف اداروں کا تعاون بھی حاصل ہے جن میں ’خیراتی وقف ‘ اور دیگر فلاحی ادارے بھی شامل ہیں جو ’سقایا‘ فلاحی تنظیم کے ساتھ مل کرافطاری کی فراہمی سے لے کر تیاری اور تقسیم کے مراحل میں بھی بھر پور تعاون کرتے ہیں۔
مکہ مکرمہ کے علاقے ’کدی‘ جہاں دیگر شہروں سے آنے والوں کے لیے وسیع وعریض پارکنگ لاٹس ہیں لوگ وہاں اپنی گاڑیاں پارک کرکے شٹل بس سروس کے ذریعے حرم مکی جاتے ہیں۔ کدی پارکنگ آنے والوں میں آب زم زم کی 40 ہزار بوتلیں بھی تقسیم کی گئی ہیں۔
’حسن سعید المبعوث وقف‘ کے تعاون سے مکہ مکرمہ کے مختلف علاقوں میں یومیہ 83 خشک خوراک کے پیکٹ تقسیم کیے جاتے ہیں۔ شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ایئرپورٹ کے ٹرمنل نمبر ایک پر یومیہ 500 افطاری پیکٹ تقسیم کیے جاتے ہیں جس کےلیے سول ایوی ایشن کی جانب سے بھرپور تعاون کیا جاتا ہے۔
سقایا کے ڈائریکٹر الشیخ نے مزید کہا کہ رضاکاروں پر مشتمل گروپ ماہ صیام میں افطاری پیکٹس کی تقسیم کا سلسلہ جاری رکھے گا تاکہ مسافروں اور راہگیروں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
 
 

شیئر: