Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلاحی تنظیم کی افطاری مہم، ڈیڑھ لاکھ پیکٹ کی تقسیم کا ہدف

ایک سو خاندانوں کو راشن پیک بھی پہنچائے جاچکے ہیں(فوٹو، سبق)
مکہ مکرمہ کی فلاحی تنظیم ’جمعیہ البرالخیریہ‘ کی جانب سے عمرہ زائرین و دیگر ضرورت مندوں میں افطاری پیکٹس کی تقسیم کا کام جاری ہے۔
رمضان کے پہلے دن سے تیسرے دن تک صرف حرم شریف کے بیرونی صحنوں میں 9600 افطاری پیکٹس تقسیم کیے گئے جبکہ مکہ مکرمہ کے مختلف علاقوں میں رہنے والے ضرورت مند خاندانوں کے گھروں میں بھی افطاری و سحری کی فراہمی کا آغاز کیا جاچکا ہے۔

تنظیم نے 120 رضاکاروں کی خدمات حاصل کی ہیں(فوٹو، سبق)

ویب نیوز ’سبق‘ نے فلاحی تنظیم کے ڈائریکٹر بندر صالح کے حوالے سے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں فلاحی امور کی انجام دہی کے لیے 120 رضاکاروں کی خدمات حاصل کی گئی تھیں جو روزانہ حرم شریف کے بیرونی صحنوں اور اطراف میں 3000 افطاری پیکیٹس تقسیم کرتے ہیں علاوہ ازیں 6600 افطاری اور کھانے پر مشتمل پیکٹس ضرورت مند خاندانوں کے گھروں تک پہنچائے جاتے ہیں۔
ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ تنظیم کی جانب سے مکہ کے علاقے ’الشرائع ‘ میں رہنے والے 100 مستحق خاندانوں کو غذائی پیکٹس تقسیم کیے جاچکے ہیں تاکہ وہ رمضان المبارک کے دوران آرام سے رہیں۔
فلاحی تنظیم کا منصوبہ ہے کہ امسال رمضان المبارک کے دوران ایک لاکھ 50 ہزار افطاری پیکیٹس اور کھانے کے پیکیٹ تقسیم کیے جائیں جس کےلیے حکومت کی جانب سے تنظیم کو بھرپور تعاون حاصل ہے۔
واضح رہے رجسٹرڈ فلاحی تنظیم ہی کے ذریعے افطاری و سحری پروگرام کے پیکیٹس کی تقسیم ممکن ہے۔

یومیہ 3 ہزار سے زائد افطاری پیکٹس تقسیم کیے جاتے ہیں

گذشتہ برس جب ماہ رمضان المبارک میں مکمل طورپر کرفیو نافذ تھا فلاحی تنظیموں کی جانب سے ضرورتمندوں کے گھروں میں افطاری اور سحری کی تقسیم کا کام بڑے منظم انداز میں کیا جاتا تھا۔

شیئر: