Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افطاری پروگرام سے ارجنٹینا میں 20 ہزار افراد مستفیض

وزارت اسلامی امور کی جانب سے افطاری پروگرام کا افتتاح کیا گیا ہے۔(فوٹو سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے افطاری پروگرام سال 2021 کے تحت وزارت اسلامی امور کی جانب سے ارجنٹینا میں افطاری پروگرام کا افتتاح کیا گیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق افطاری پروگرام سے ارجنٹینا میں 20 ہزار افراد مستفیض ہونگے۔
 ارجنٹینا میں سعودی سفیر ریاض بن سعود الخنینی نے افطاری پروگرام کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزآل سعود کی جانب سے عالمی سطح پر ہربرس ماہ رمضان کے موقع پر مختلف ممالک میں افطاری پروگرام منعقد کیاجاتا ہے جس کے تحت ضرورتمندوں میں افطاری پکیٹس تقسیم کیے جاتے ہیں۔ 

ہربرس مختلف ممالک میں افطاری پروگرام منعقد کیاجاتا ہے(فوٹو سبق)

سعودی سفیر نے افطاری پروگرام میں تعاون کرنے پر شاہ فہد اسلامی ثقافتی مرکز ارجنٹینا کی جانب سے افطاری پروگرام کےلیے موجودہ کورونا وائرس میں احتیاطی تدابیر پرعمل کرتے ہوئے تقسیم کے مراحل کو آسان بنانے پر مرکز  کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ سینٹر کی جانب سے افطاری پروگرام کے لیے موجودہ حالات میں مثالی اقدامات کیے گئے ہیں وہ قابل تعریف ہیں۔ 
اس حوالے سے شاہ فہد اسلامی ثقافتی مرکز کے ڈائریکٹر نایف الفعیم نے بتایا کہ اس سال تقریبا 20 ہزار روزہ دار اس افطاری پروگرام سے مستفیض ہوںگے۔ 
مرکز کی جانب سے پرواگرام کے تحت ارجنٹینا اور اس کے نواحی علاقوں میں 2500 افطاری پیکٹس تقسیم کیے جائیں گے۔ افطاری پیکٹس میں علاقے کے رواج کے مطابق تمام ضروری اشیائے خورونوش فراہم کی گئی ہیں۔

شیئر: