Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصری حکومت نے ہوٹل کمرے کے کم ازکم نرخ طے کردیے

یہ فیصلہ یکم نومبر 2021 سے لاگو ہونا ہے۔(فوٹو عرب نیوز)
مصر نے فور اور فائیو سٹار ہوٹلوں کے کمروں کے کم سے کم ریٹ طے کیے ہیں جس کا مقصد سیاحوں کو پیش کی جانے والی خدمات کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔
مصری وزیر سیاحت اور نوادرات ڈاکٹر خالد العانی نے کہا کہ فور سٹار ہوٹلوں کو فی رات کم از کم 25 ڈالر فی شخص چارج کرنا چاہیے جبکہ فائیو سٹار ہوٹلوں کو 40 ڈالر یا اس سے زیادہ چارج کرنا چاہیے۔
عرب نیوز کے مطابق یہ فیصلہ یکم نومبر 2021 سے لاگو ہونا ہے۔
خیال رہے کہ مصر کی سیاحت کی آمدنی میں گذشتہ سال تقریباً 69 فیصد کی کمی واقع ہوئی تھی کیونکہ کورونا کی عالمی وبا کے باعث بین الاقوامی سفر کو کم کیا گیا تھا۔

شیئر: