Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

العلا میں دو سعودی اور ایک ہالی وڈ فلم کی عکس بندی  

العلا دنیا کا سب سے بڑا اوپن میوزیم مانا جارہا ہے (فوٹو الوطن)
سعودی عرب میں العلا رائل اتھارٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تاریخی مقام العلا پر دو سعودی اور ایک ہالی وڈ کی فلم کی عکس بندی ہوگی۔ 
الوطن اخبار کے مطابق العلا کو عالمی سیاحتی مرکز کے طور پر متعارف کرانے میں یہاں فلموں کی عکس بندی معاون ثابت ہوگی۔
واضح ہے کہ العلا دنیا کا سب سے بڑا اوپن میوزیم مانا جا رہا ہے۔ 
کئی بین الاقوامی فلم سازوں نے اپنی فلموں کی عکس بندی کے لیے العلا کا انتخاب کیا ہے۔ یہاں دو سعودی فلموں کی عکس بندی ہوگی۔ 
العلا کمشنری انسانی اور قدرتی تاریخ اور تمدنوں کا مرکز ہے۔ اس کی تاریخ دو لاکھ برس پرانی  ہے۔  
 العلا نہ صرف مقامی بلکہ غیر ملکی سیاحوں کے لیے بھی غیر معمولی دلچسپی کا حامل ہے۔ یہاں قدیم تہذیب و ثقافت کے آثار آج بھی موجود ہیں جنہیں لوگ دلچسپی سے دیکھنے آتے ہیں۔
سعودی ایئرلائنز کی ریاض، جدہ اور دمام سے العلا کے لیے پروازیں دستیاب ہیں۔ العلا ریاض سے دس گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے، جدہ سے سات گھنٹے اور مدینہ اور تبوک کے ہوائی اڈوں سے صرف تین گھنٹے کی دوری پر ہے۔

شیئر: