Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موسم گرما میں بجلی کا بل 80 فیصد تک کیسے کم کریں؟

 عمارتوں پر سفید رنگ سے درجہ حرارت کی شدت کم ہوجائے گی. (فوٹو: ٹوئٹر)
  بجلی کے امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ’ موسم گرما کے دوران ایئرکنڈیشن کا اسعتمال کم کرکے بجلی کا بل 80 فیصد تک کم کیا جا سکتا ہے‘۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق پاپولر سائنس ویب سائٹ نے ایک جائزے کے نتائج پر مشتمل رپورٹ میں کہا ہے کہ ’سخت گرمی میں فٹ پاتھوں اور چھتوں کا درجہ حرارت بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔ کبھی گرمی اس قدر شدت اختیار کر لیتی ہے کہ محسوس ہونے لگتا ہے کہ انڈے بوائل کیے جا سکتے ہیں‘۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ’اگر بلدیاتی کونسلوں اور میونسپلٹی کے حکام یہ پابندی لگادیں کہ عام شہری عمارتوں پر سفید رنگ کریں تو ایسا کرنے سے درجہ حرارت کی شدت کم ہو جائے گی اور اے سی کا استعمال غیرمعمولی حد تک محدود ہو جائے گا‘۔ 
ماہرین کا کہنا ہے کہ ’نئے طرز کا سفید رنگ تیار کیا گیا ہے جو گرمی کی شدت کو غیرمعمولی حد تک کم کر دیتا ہے۔ مارکیٹ میں موجود دیگر رنگوں کے مقابلے میں یہ حرارت کو کم کرنے میں موثر ہے۔‘
بورڈو یونیورسٹی میں مکینیکل انجینیئرنگ کے پروفیسر زولین روان نے جو ریسرچ سکالر ٹیم کے سربراہ ہیں، کہا کہ ’نئے طرز کا سفید رنگ تیار کیا ہے، اس میں کئی سادہ کیمیکل استعمال کیے گئے ہیں‘۔
’یہ رنگ روشنی کو منعکس کرنے اور عمارتوں کے بیرونی حصوں کو انتہائی حد تک ٹھنڈا کرنے میں معاون بنتا ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ’ نیا سفید رنگ آسانی سے تیار کیا جا سکتا ہے۔ کوئی نھی شخص اسے گھر میں تیار کرسکتا ہے۔ یہ رنگ انتہائی مٹیالے مادے سے تیار ہوتا ہے جس میں سورج کی روشنی 99.9 فیصد تک  جذب کرنے کی صلاحیت ہے۔‘
سکالرز کا کہنا ہے کہ ’اس میں  ٹیٹانیم ڈائی آکسائڈ ملایا جاتا ہے۔ یہ سورج کی روشنی اور بالائے بنفشی شعاعوں کو منعکس کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔‘

شیئر: