سوشل میڈیا پر منشیات فروخت کرنے والے دو شہری گرفتار
ملزمان سے تحقیقات جاری ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
محکمہ انسداد منشیات کے ترجمان کیپٹن محمد النجیدی کا کہناہے کہ سوشل میڈیا پرمنشیات کو فروحت کرنے کی کوشش کرنے والے دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ نے ترجمان محکمہ انسداد منشیات کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ محکمہ کو معلوم ہوا کہ تھا کہ ریاض میں دو افراد سوشل میڈیا پر نشہ آور گولیاں فروخت کرنے کی مہم شروع کیے ہوئے ہیں۔
ملزمان نہ صرف نشہ آورگولیاں فروخت کرتے تھے بلکہ منشیات کو معاشرے میں رائج کرنے کے لیے بھی دوسروں کو اسکے استعمال کی ترغیب بھی دیتے تھے۔
محکمہ انسداد منشیات کی ٹیم نے ملزمان کے سوشل میڈیا اکاونٹ کے ذریعے اس کے ٹھکانے کی شناخت کرکے انہیں گرفتارکر لیا۔
کیپٹن النجیدی نے مزید بتایا کہ ملزمان سعودی شہری ہیں ان کے قبضےسے نشہ آور گولیاں اور چرس برآمد ہوئی۔
ملزمان کے خلاف منشیات فروشی کے استعمال اس کی ترویج اور فروخت کرنے کا مقدمہ درج ک رکے کیس پراسیکیوشن کی عدالت کو ارسال کر دیا گیا جہاں سے مزید تحقیقات کے بعد مقدمہ عدالت کو ارسال کیا جائے گا۔
واضح رہے اس سے قبل بھی سوشل میڈیا پر منشیات فروشی کے الزام میں متعدد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔