سعودی عرب کے نجران ریجن میں سپیشل فورس ’المجاہدین‘ کے ترجمان عامر آل خریم نے کہا ہے کہ دو سعودی شہریوں کو اسلحہ اور نشہ آور اشیا کے ساتھ گرفتارکیا گیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ترجمان نے بتایا کہ نجران ریجن کے شرورہ سیکٹر میں سپیشل فورس نے شک کی بنیاد پر دو مقامی شہریوں کو تلاش کے لیے روکا تھا ان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اور نشہ آور اشیا برآمد ہوئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دونوں کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کی جارہی ہے جبکہ ان کے قبضے سے برآمد ہونے والا اسلحہ اور نشہ آور اشیا متعلقہ ادارے کے حوالے کی گئی ہیں۔