Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صفائی کے کارکنوں کے ساتھ گورنرعسیر کی افطاری

بلدیہ نے کارکنوں کے لیے افطاری کا بندوبست کیاتھا(فوٹو، ٹوئٹر)
گورنرعسیر ریجن شہزادہ ترکی بن طلال نے صفائی کے کارکنوں کے ساتھ  افطاری کی۔ بلدیہ عسیرکی جانب سے افطاری پروگرام ترتیب دیا گیا تھا جس میں گورنرعسیر کو خصوصی طورپر مدعو کیا گیا۔
ویب نیوز اخبار 24 کے مطابق عسیر ریجن کی بلدیہ نے ایک وسیع  فارم ہاوس میں صفائی کے کارکنوں کے لیے افطاری پروگرام کا انعقاد کیا۔

گورنرنے کارکنوں سے ملاقات بھی کی(فوٹو، اخبار 24 )

بلدیہ کی جانب سے گورنر عسیر کو افطاری پروگرام میں خصوصی طورپر مدعو کیا گیا ۔ گورنر عسیر شہزادہ ترکی بن طلال وقت مقررہ پر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ افطارپارٹی میں پہنچے جہاں سیکڑوں صفائی کے کارکن بھی موجود تھے۔
گورنر نے صفائی کے کارکنوں کے ساتھ افطاری کے بعد وہاں موجود کارکنوں سے ملاقات بھی کی۔

شیئر: