Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’گھر میں رہو‘ مکہ کلاک ٹاور پر پیغام

مکہ کلاک ٹاور دنیا کے بلند ترین ٹاورز میں سے ایک ہے۔ (فوٹو سبق)
سوشل میڈیا پر مکہ کلاک ٹاور کی ایک تصویر وائرلہو رہی ہے جس میں کلاک ٹاور پر یہ پیغام درج ہے خلیک بالبیت یعنی  ’گھر میں رہو‘-
وینب نیوز سبق اور اخبار 24 کے مطابق مسجد الحرام کے سامنے کلاک ٹاور دنیا کے بلند ترین ٹاورز میں سے ایک ہے۔ اس کے بالائی حصے میں  دنیا کی سب سے بڑی گھڑی نصب ہے-
مکہ کلاک ٹاور پر ‘ گھر میں رہو’ کا پیغام  کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے گھروں میں رہنے کی پابندی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے دیا گیا ہے-

’برج الساعۃ‘ ہیش ٹیگ کے ساتھ ٹویٹر پر مکہ کلاک ٹاور کی تصاویر وائرل ہیں (فوٹو مزمز)

’برج الساعۃ‘ ہیش ٹیگ کے ساتھ ٹویٹر پر مکہ کلاک ٹاور کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں-
صارفین نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے گھر تک محدود رہنے کی اس تاکید کے منفرد انداز پر پسندیدگی کا اظہار کیا ہے-
اس سے قبل کلاک ٹاور میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے حفاظتی تدابیر سے متعلق پیغام دیا گیا تھا۔

شیئر: