Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیرون ملک سفر کے لیے ویکسین لگوائیں، توکلنا کی آگاہی مہم

سعودیوں کے لیے سفری پابندیاں 17 مئی سے ختم کی جارہی ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
وزارت صحت کی ایپ ’توکلنا‘ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عید الفطر کے بعد سعودیوں کے لیے بیرون ملک سفر کی شرائط ’کورونا سے محفوظ ‘ اسٹیٹس ہے۔
توکلنا ایپ کے ٹوئٹر پر اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لینے کے 14 دن بعد توکلنا ایپ پر اسٹیٹس میں تبدیلی ہوتی ہے۔ جس کے بعد صارف کے توکلنا اسٹیٹس پر ’پہلی خوارک کے بعد محفوظ‘ کی عبارت ظاہر ہوتی ہے۔

سفر کے لیے توکلنا پر ’محفوظ ’ اسٹیٹس کا ہونا لازمی ہے(فوٹو، ٹوئٹر)

 وہ افراد جو دونوں خوراکیں حاصل کرچکے ہیں ان کے اسٹیٹس پر ’محفوظ‘ جبکہ ایسے افراد جو کورونا کی بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں اورانہیں صحتیابی کے بعد چھ ماہ سے کم کا عرصہ گزار ہو ان کے توکلنا اسٹیٹس پر’ کورونا سے صحتیابی کے بعد محفوظ‘ کا اسٹیٹس ظاہرہوتا ہے۔
توکلنا ایپ کی انتظامیہ نے گزشتہ روز وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان جس میں 17 مئی سے سعودی شہریوں کےلیے بیرون ملک سفر کی اجازت دینے کے بارے میں کیے جانے والے اعلان کے حوالے سے کہا ہے کہ شہریوں کےلیے بیرون ملک جانے پر عائد پابندی اٹھائی گئی ہے اس سے صرف ’محفوظ‘ افرادی ہی فائدہ اٹھا سکتے ہیں اس لیے جلدی کریں اور ویکسین لگوائیں تاکہ کورونا سے محفوظ کا اسٹیٹس حاصل کرکے بیرون ملک سفر کی سہولت سے مستفیض ہوسکیں۔
واضح رہے بیرون ملک سفر سے واپسی کے لیے وزارت داخلہ کی جانب سے جاری شرائط میں کہا گیا تھا کہ واپسی پر 7 دن ہاوس آئسولیشن کی پابندی کرنا لازمی ہوگی۔
ایک ہفتے کی آئسولیشن کے بعد کورونا کے لیے پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ پیش کرنا بھی لازمی ہوگا۔

شیئر: