Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معمر افراد کی مدد کرنے کے بہانے لوٹنے والے غیر ملکی گرفتار

ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا(فوٹو، ٹوئٹر)
مکہ ریجن کے پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس نے چوری اور معمر افراد کولوٹنے کے الزام میں دو یمنیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے نے ریجنل پولیس ترجمان کے حوالے سے کہا ہے کہ پولیس نے جدہ کمشنری میں مختلف وارداتیں کرنے کےالزام میں دویمنیوں کو حراست میں لیا ہے۔ دونوں ملزمان غیر قانونی طورپر مملکت میں مقیم تھے۔
تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزمان بینکوں کے باہر ٹہر کروہاں آنے والے معمرافراد کو ایے ٹی ایم سے رقم نکالنے میں مدد کرنے کے بہانے انکے پن کوڈ معلوم کرلیتے اور انتہائی مہارت سے معمر افراد کو اصل کا رڈ کی جگہ جعلی کارڈ دے دیتے تھے۔
ملزمان نے طریقہ واردات کے حوالے سے دوران تحقیقات مزید انکشاف کیا کہ ایسے معمر افراد جنہیں بینک ایے ٹی ایم استعمال کرنا نہیں آتی ان کی مدد کرنے کے بہانے ان سے کارڈ لے کرپن کوڈ معلوم کرتے بعدازاں دوسرا کارڈ انہیں لوٹا دیتے تھے۔
معمرافراد کے جانے کے بعد ملزمان اصل کارڈ سے جس کا پن کوڈ معلوم کرچکے ہوتے تھے رقم نکال لیتے تھے۔ ملزمان مسروقہ کارڈ سے خریداری بھی کیاکرتے تھے

شیئر: