Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں لوٹ مار میں ملوث پانچ رکنی گروہ گرفتار

ہوم ڈلیوری سروس اور ٹرانسپورٹ ایپلی کیشن سے منسلک افراد کو لوٹ رہے تھے( فوٹو سبق)
سعودی عرب میں ریاض پولیس نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورس نے دارالحکومت میں لوٹ مار کرنے والے 5 رکنی گروہ کو گرفتار کیا ہے۔ ای ٹرانسپورٹ ایپلی کیشن سے منسلک افراد کو دھوکہ دے کر طلب کرکے لوٹا جارہا تھا۔  
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے  کے مطابق کے پولیس کے معاون ترجمان خالد الکریدیس نے بتایا کہ گروہ ایک سعودی شہری، چاڈ اور سوڈان کے تین شہریوں اور افریقی ملک مالی کے ایک شہری پر مشتمل ہے۔ پانچوں عمر کے دوسرے عشرے میں ہیں اور لوٹ مار کی کئی وارداتیں کرچکے تھے۔
ترجمن نے لوٹ مار کی واردات کا طریقہ کار بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ ہوم ڈلیوری سروس اور ٹرانسپورٹ ایپلی کیشن سے منسلک افراد کو بہانے سے بلاتے۔ مطلوبہ مقام پر پہنچنے کے بعد انہیں زدوکوب کرتے اور ان سے نقدی اور قیمتی اشیا لوٹ لیتے تھے۔
بیان میں پولیس ترجمان  نے بتایا کہ پانچوں ملزمان کے خلاف ابتدائی قانونی کارروائی کرکے انہیں پبلک پراسیکیوشن  کے حوالے کردیا گیا ہے۔ 

شیئر: