Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیرداخلہ کا نادرا کو بیرون ملک پاکستانیوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کا حکم

شیخ رشید نے کہا کہ ای ویزہ  کی طرز پر آن لائن سہولیات کو مزید فروغ دیا جائے۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی زیر صدارت  نادرا امور کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں چیئرمین نادرا کی طرف سے اوورسیز پاکستانیوں کو دی جانے والی سہولیات کے حوالے سے بریفنگ  دی گئی۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیر داخلہ نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔
انہوں نے حکم دیا کہ بیرون ملک سفارت خانوں میں نادرا عملے کو سروسز سے متعلق تربیت دی جائے۔

 

وزیر داخلہ نے قائمقام چیئرمین نادرا کو ہدایت کی کہ پاکستان کی پوری آبادی کو جلد از جلد رجسٹر کیا جائے۔
’سروسز کی فراہمی میں کوئی غفلت یا کوتائی برداشت نہیں کی جائے گی۔‘
وزیر داخلہ نے وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت کے مطابق نادرا اور پاسپورٹ عملے کو سہولیات مزید بہتر بنانے کی ہدایت کر دی۔
شیخ رشید نے کہا کہ ای ویزہ  کی طرز پر آن لائن سہولیات کو مزید فروغ دیا جائے۔
’تمام تحصیل ہیڈ کوارٹرز پر نادرا سینٹرز کے قیام کو رواں سال یقینی بنایا جائے۔‘
چیئرمین نادرا نے اجلاس کو بتایا کہ روزانہ ایک لاکھ شناختی کارڈ جاری کر رہے ہیں۔ ’احساس پروگرام اور کرونا ویکسینیشن میں معاونت کر رہے ہیں۔ ملک کی ستر فیصد آبادی کو رجسٹرڈ کر چکے ہیں۔باقی کے لئے اقدامات جاری ہیں۔‘
اجلاس میں سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر سمیت نادرا کے اعلی حکام نے شرکت کی۔

شیئر: