Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اوورسیز پاکستانیوں کے پاسپورٹ، کارڈ کا اجرا ایک چھت تلے

یہ سہولت ان اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ہے جو او پی ایف کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
سمندر پار پاکستانیوں اور ان کے اہلِ خانہ کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کے ایک ہی چھت تلے اجرا کے لیے جمعے کو اسلام آباد میں ایک دفتر کا افتتاح کیا گیا ہے۔
افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ پاسپورٹ آفس کھولنے کا مقصد اوورسیز پاکستانیوں کو ایک جگہ سے ہی سہولیات فراہم کرنا ہے۔
’اب اوورسیز پاکستانیوں کے خاندان والوں کو پاسپورٹ بنانے کے لیے اپنے علاقوں میں نہیں جانا پڑے گا۔ وہ اپنے اپنے اضلاع کے بجائے اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن سے ہی پاسپورٹ بنوا سکیں گے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ یہ سہولت ان اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ہے جو او پی ایف کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں۔
زلفی بخاری نے یہ بھی کہا کہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے زمین کے تنازعات کے لیے خصوصی اقدامات کر رہی ہے۔
اوورسیز پاکستانیز کے لیے نادرا آفس کا قیام اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں کیا گیا۔
اوورسیز پاکستانیوں کے خاندان کے افراد بھی اس سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

شیئر: