Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انٹرنیشنل اور نجی سکولوں میں سعودی اساتذہ مقرر کرنے کا فیصلہ

فیصلہ تین برس میں مرحلہ وارنافذ کیا جائے گا-  (فوٹو عرب نیوز)
 سعودی وزیر افرادی قوت و سماجی بہبود انجینیئر احمد الراجحی نے سکولوں میں تدریس کی ملازمتیں سعودیوں کے لیے مختص کرنے کا فیصلہ جاری کیا ہے۔ فیصلہ مرحلہ وار تین برسوں میں نافذ کیا جائے گا۔    
الاخباریہ چینل کے مطابق انٹرنیشنل اور نجی گرلز اینڈ بوائز سکولوں میں پہلے مرحلے میں خصوصی مضامین کی تدریس کی ذمہ داری سعودیوں کو تفویض کی جائے گی۔ 
فیصلے کا مقصد یہ ہے کہ ریاضی، فزکس، بائیولوجی، سائنس اور کمپیوٹر جیسے تمام مضامین پرائیویٹ سکولوں میں زیادہ سے زیادہ سعودی اساتذہ پڑھائیں جبکہ انٹرنیشنل سکولوں میں تدریسی وظائف کی سعودائزیشن کا فیصلہ عربی زبان، قومی شناخت، اسلامک و سوشل سٹڈیز، آرٹ  اور ورزش جیسے مضامین کے زیادہ سے زیادہ اساتذہ سعودی رکھے جائیں گے۔ شروعات ان مضامین میں سعودائزیشن سے ہوگی۔ 
احمد الراجحی کے اس فیصلے کا ہدف آئندہ تین برسوں کے دوران پرائیویٹ اور انٹرنیشنل سکولوں میں 26 ہزار سعودی اساتذہ رکھنا ہے۔ یہ فیصلہ لیبر مارکیٹ میں سعودیوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے اور سعودائزیشن سے متعلق وزارت کے ماسٹر پلان سے مطابقت رکھتا ہے۔ اس فیصلے کی بدولت مجموعی قومی پیداوار کا مشن مستحکم ہوگا۔ 
الاخباریہ کے مطابق وزیر افرادی قوت و سماجی بہبود کے فیصلے کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں۔ 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: